اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہرلاہور کے علاقے داروغہ والا میں مسجد کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد24ہوگئی ہے۔ ملبے تلے دبے نمازیوں کو نکالنے کے لیے امدادی کاروائیاں جاری ہیں،اب بھی اطلاعات کے مطابق کئی افراد کے ملبے تلے ہونے کا خدشہ ہے۔ریسکیو ذرائع سے آخری اطلاعات آنے تک مسجد کے ملبے سے مزید لاشیں نکال لی گئی ہیں۔اس طرح مسجد کی چھت گرنے سےجاں بحق افراد کی تعداد24ہوگئی ہے۔مزید متعدد افراد کا ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ حکومت پنجاب نے لاہور میں مسجد کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کی امداد کا اعلان کیا ہے۔اورجاں بحق افراد کے لواحقین کو5،5 لاکھ روپے مالی امداد کافیصلہ کیا ہے۔دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انھیں اس افسوسناک واقعہ پردکھ ہواہے،انھوں نے مزید کہا کہ وہ سوگوارخاندانوں کےغم میں برابرکے شریک ہیں۔ دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 231 افراد جاں بحق اور 400 کے قریب زخمی ہوئے ہیں ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں ۔ بارشوں اور سیلاب سے پنجاب کے 36 شہر متاثر ہوئے پنجاب میں سیلاب متاثرین کےلیے 299 ریلیف کیمپس بنائے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲